Search

راولپنڈی ،رمضان کرکٹ کپ میں واریئرز نے خٹک الیون کو شکست دے کر میدان مار لیا

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

راولپنڈی ،رمضان کرکٹ کپ میں واریئرز نے خٹک الیون کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ڈی جی ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی ہدایات پر کینٹ کے رہائشیوں کے لیے ایوب پارک گراؤنڈ میں رمضان کپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن معرکے میں واریئرز نے خٹک الیون کے خلاف 32 رنز سے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل جیتا۔

فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 اوورز میں 99 رنز بنائے۔ خٹک الیون مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ اوورز میں 67 رنز بنائے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل سی ای او راجہ حیدر شجاع نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعام دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان کپ کروانے کا مقصد نوجوانوں میں صحت افزاء اور کھیل کود کی سرگرمیاں فراہم کرنا ہے۔ نوجوانوں کو صحت افزاء سہولیات اور کھیلوں کے فروغ کے مواقع فراہم کر کے ان کی بہترین افزائش کی جا سکتی ہے۔

Related Posts