خیبرپختونخوا جونیئر ایج گروپ
انڈر 9، انڈر 11 اور انڈر 13 بوائز اینڈ گرلز انڈر 17 اسکواش چیمپئن شپ بدھ کو قمر زمان سکواش کمپلیکس میں شروع ہو گئی۔
اس موقع پر خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات، الیکشن و دیہی ترقی ارشد ایوب خان مہمان خصوصی تھے۔
افتتاحی میچ میں ریاض زمان نے کاشف بخشیش کو 11-2 اور 11-4 سے شکست دی۔
چمپیئن شپ میں 120سے زائدکھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔