Search

جافا فٹبال کلب نے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد گلشن اتحاد فٹبال کلب کو صفرکے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

آل کراچی محترمہ بینظیر بھٹو شہید فٹبال ٹورنامنٹ2024/25 زیر اہتمام بنا رس سوکر اکیڈمی آزاد شاہین فٹبال گرانڈ پر جاری آل کراچی محترمہ بینظیر بھٹو شہید فٹبال ٹورنامنٹ میں کراچی کی دو مشہورو معروف ٹیموں جافا فٹبال کلب اور گلشن اتحاد فٹبال کلب کے مابین میچ کھیلا گیا جس کو دیکھنے کے لیے تماشیوں کی بڑی تعداد گرانڈ میں موجود تھی۔

ایک اور میچ میں شہباز گرین فٹبال کلب نے لانڈھی اسٹار فٹبال کلب کو سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد پینلٹی کک پر تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق آزاد شاہین فٹبال گرانڈ پر جاری ٹورنامنٹ میں اتوار کے دن جافا فٹبال کلب نے گلشن اتحاد فٹبال کلب کو ایک سنسنی خیز اور سخت مقابلے کے بعدصفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا کر تیسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ اپنے آغاز سے ہی سنسنی خیز لمحات سے بھر پور تھا، پہلے ہاف کے 25 ویں منٹ میں جافا فٹبال کلب کے پلیئر فاروق نے ایک زور دار کک کے ذریعے گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک گول کی سبقت دلا دی۔ ہاف ٹائم کے دوران مہمان خصو صی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے خزانچی اور مہران سوکر فٹبال کلب کے صدر حنیف ہاشمی کا دونوں ٹیموں کے کھیلاڑیوں سے تعارف کرایاگیا۔

ان کے ہمراہ نارتھ برادرز فٹبال کے کے جنرل سیکریٹری یوسف خان،شہباز گرین فٹبال کلب کے سابق سیکریٹری گل فروش، ٹورنامنٹ سیکریٹری اسلام الدین، مسین زادہ عرف تاتا، نور رحمان عرف محمند ماما اور دیگر بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی حنیف ہاشمی نے ٹورنامنٹ کو سراہتے ہو ئے کہا کہ یہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

یہ ٹورنامنٹ علاقے میں کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔حنیف ہا شمی نے ٹورنامنٹ سیکرٹری اسلام الدین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہاس قسم کے ٹورنامنٹ سے کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم ہی؛ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اس ٹورنامنٹ کو کراچی کے کامیاب ترین ٹورنامنٹ میں سے ایک قرار دیا۔

آخر میں انہو ں نے ٹورنامنٹ سیکریٹری سے ڈسٹر کٹ سینٹرل کی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں گلشن اتحاد فٹبال کلب کوگول کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن فارورڈ لائن نے گول کرنے میں ناکام رہی۔ میچ کے اختتام پر جافا فٹبال کلب نے گلشن اتحاد فٹبال کلب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا کر تیسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اس میچ کو سپر وائز نیشنل ریفری حنیف خان اور ان کے معاونت نیشنل ریفری رحمان خان اور ریحان نے کی۔ دیگر میچوں میں سوات شاہین نے پینلٹی کک پر ینگ شاہین فٹبال کلب کو دو گول کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی اور سلطان آباد یونین فٹبال کلب نے الواجد فٹبال کلب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔

Related Posts