Search

بین الاقوامی مقابلوں میں کھلاڑیوں کی شرکت یقینی بنائی جائے ،عاطف اقبال

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

کراچی: آر کے اسپورٹس مینجمنٹ کے چیئرمین عاطف اقبال اور بانی و صدر رئیس خان نے پیرس اولمپکس 2024 جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں  گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں شرکت اور گولڈ میڈل حاصل کرنا قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اسپورٹس کے تمام شعبوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے تاہم حکومت اور محکمہ کھیل کی جانب سے کھلاڑیوں کی گراس روٹ لیول پر تربیت نہ ہونے اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں ان کی عدم رسائی کے باعث با صلاحیت پلیئرز ملک و قوم کا نام روشن کرنے سے محروم ہیں ۔

ارشد ندیم نے حکومتی سرپرستی کے بغیر اپنی محنت سے پیرس اولمپکس میں شرکت کرکے گولڈ میڈل جیتا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پلیئرز کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرکے ان کی حوصلہ افزائی ، تربیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں ان کی شرکت یقینی بنائی جائے تو جیولن تھرو کی طرح دیگر مقابلوں میں باصلاحیت کھلاڑی گولڈ میڈل حاصل کرینگے۔

Related Posts