بیسویں چولستان جیپ ریلی میں زین محمود نے ایک بار پھر ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے تین گھنٹے چھپن منٹ میں ٹریک مکمل کیا۔ سابق چیمپئن نادر مگسی نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ میر جعفر مگسی تیسرے اور صاحبزادہ سلطان چوتھے نمبر پر رہے۔
خواتین کی پری پیئرڈ کیٹیگری میں دینہ پٹیل نے سلمیٰ مروت کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس ایونٹ کے مہمان خصوصی پنجاب کے وزیر آبپاشی کاظم علی پیرزادہ نے ٹائٹل کا دفاع کرنے والوں کو انعامات تقسیم کیے اور کہا کہ جیپ ریلی کی بدولت صحرا میں سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں اور نفرت پھیلانے والوں کے پیدا کردہ ماحول پر قابو پایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی اور غیر ملکی ریسرز اس وقت دنیا کی زرخیز ترین سرزمین پر موجود ہیں۔