Search

بابر اعظم نے پی ایس ایل میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025ء کے اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف صفر پر آؤٹ ہوئے۔
حیران کن طور پر یہ محمد عامر کی جانب سے پھینکے گئے پہلے اوور کی آخری گیند پر آسان آؤٹ تھا جب بابر اچھی لینتھ کی گیند کو سیدھا شارٹ ایکسٹرا کور پر چِپ کرنے میں کامیاب رہے جہاں ریلے روسو نے ڈائیونگ کرتے ہوئے ایک شاندار کیچ لیا۔
یہ پی ایس ایل کی تاریخ میں ان کا صفر پر آئوٹ ہونے کا 9واں موقع ہے جس سے وہ لیگ میں سب سے زیادہ بار صرف پر آئوٹ ہونے والے ٹاپ کھلاڑیوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
اس دھچکے کے باوجود بابر اعظم پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 45 سے زیادہ متاثر کن اوسط کے ساتھ 3,500 سے زیادہ رنز بنائے۔

بلے کے ساتھ ان کی مستقل مزاجی ان کی ٹیموں کے لیے کئی سالوں سے سنگ بنیاد رہی ہے۔
پی ایس ایل میں سب سے زیادہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے کا ریکارڈ عماد وسیم کے پاس ہے جو 12 بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ ان کے بعد وہاب ریاض 10 بار صفر پر آئوٹ ہوکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ بابر 9ویں بار صفر پر آئوٹ ہوکر تیسرے نمبر پر ہیں اور ان کے بڑے کزن کامران اکمل 8 مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوکر چوتھے نمبر پر ہیں۔
جیسے جیسے پی ایس ایل 2025 کا سیزن آگے بڑھ رہا ہے شائقین اور تجزیہ کار بابر اعظم کی پرفارمنس پر گہری نظر رکھیں گے جس میں تجربہ کار بلے باز کی زبردست واپسی کی توقع ہے جو اپنے کیریئر میں خراب فارم سے گزر رہے ہیں جس کا دورانیہ بڑھتا جا رہا ہے۔

Related Posts