Search

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ،بھارتی ٹیم کی شرکت حکومتی اجازت سے مشروط

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے منگل کو انکشاف کیا کہ آئندہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ہندوستان کی شرکت  حکومت کی منظوری پر منحصر ہے۔

 

سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے شکلا نے روشنی ڈالی کہ بین الاقوامی ایونٹس کے لیے کسی بھی ملک میں ٹیم بھیجنے کا فیصلہ حکومتی رضامندی سے مشروط  ہے۔

 

یہ اعلان پاکستان میں منعقد ہونے والے عالمی شہرت یافتہ  ٹورنامنٹ کے لیے بہت زیادہ توقعات کے درمیان سامنے آیا ہے۔

 

اس سے قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے امڈین ٹیم پاکستان کا سفر کرے گی۔

Related Posts