Search

آئی سی سی اعزازی ٹی 20 ورلڈکپ ٹیم آف دا ٹورنامنٹ

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

 آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ کی اعزازی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کی اعزازی ٹیم آف دا ٹورنامنٹ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے جبکہ بھارت کے 6 کرکٹرز اعزازی ٹیم کا حصہ ہیں۔

آئی سی سی کی ٹیم آف دا ٹورنامنٹ کے کپتان روہت شرما ہیں۔ روہت شرما  کے ساتھ سوریا کماریادویو،اکثرپٹیل،جسپریت بومرا، ارشدیپ سنگھ کو لیاگیاہے۔

افغانستان کے تین کھلاڑی راشد خان،رحمان اللہ گرباز اور فضل الحق فاروقی کو بھی آئی سی سی کی اعزازی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ آسٹریلیا کے مارکوس اسٹونس اور ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن فہرست کا حصہ ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی قیادت بھارت کو عالمی چیمپئن بنوانے والے کپتان روہت شرما کو سونپی گئی ہے، جنہوں نے میگا ایونٹ میں 36.71 کی اوسط اور 156.7 کے اسٹرائیک ریٹ سے 257 رنز بنائے جس میں 3 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

اننگز کا آغاز کرنے کے لیے روہت شرما کے ساتھ افغانستان کے جارح مزاج بلے باز رحمٰن اللہ گرباز کو رکھا گیا ہے، جنہوں نے ٹی20 ورلڈکپ میں 35.12 کے اوسط اور 124.33 کے اسٹرائیک ریٹ سے 281 رنز بنائے جس میں 3 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

 سلیکشن کمیٹی میں ہرشا بوگلے، ایان بشپ،کاس نائیڈو اور آئی سی سی کے جنرل مینجر وسیم خان شامل تھے۔

Related Posts