Search

 حسن خیل: یوم آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ، طوفان الیون نے آفریدی اسٹارزکوشکست دیدی

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

فوٹو:محمد سعیدآفریدی
Facebook
WhatsApp

،  حسن خیل: یوم آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ طوفان الیون نے آفریدی اسٹارزکوشکست دیدی

یوم آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ حسن خیل کے سلسلے میں دوسرے میچ میں طوفان الیون نے آفریدی اسٹارز کو اٹھ وکٹوں سے شکت دے دی۔

 طوفان الیون نے مطلوبہ ہدف 88رنز صرف 6 اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ طوفان الیون کی طرف سے محمد بلال آفریدی نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ گیندوں پر چار چھکوں کی مدد سے 24 رنز بناۓ اور محمد نثار نے ایک چھکے کی مدد سے 20 رنز بناۓ۔ ۔ طوفان الیون کی طرف سے محمد سمیع نے دو اورز میں 15 رنز دے کر 2وکٹیں حاصل کیں ۔

آفریدی الیون کے کپتان محمد کاشف نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ آٹھ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز بنائے اور طوفان الیون کو جیت کے لئے 88 رنز ٹارگٹ دیا۔

محمد ثاقب نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پانچ چھکوں اور دو چوکوں سے سجی نصف سینچری اسکورکی اوروہ باون رنزپرمحمد سمیع کی گیند پرآؤٹ ہوئے۔ کاشف نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 13رنزبنائے۔

Related Posts